ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / لاء اینڈآرڈرکے مسئلے پر قطعی عدم برداشت کا اصول اپنائے پولیس افسر ان :وزیر اعلی

لاء اینڈآرڈرکے مسئلے پر قطعی عدم برداشت کا اصول اپنائے پولیس افسر ان :وزیر اعلی

Wed, 07 Sep 2016 21:15:37  SO Admin   S.O. News Service

 

لکھنؤ، 7 ؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے آج قانون وانتظام کے معاملے میں ’زیرو ٹالرینس‘کی ہدایت دیتے ہوئے ریاست کے تمام پولیس سربراہان کو اس معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہ کرنے اور تھانوں میں عوام سے اچھے سلوک کو یقینی بنانے کی تاکید کی۔وزیر اعلی نے ریاست کے تمام ضلع، سب ڈویزنل اور علاقائی پولیس سربراہان کے ساتھ ملاقات میں قانون وانتظام کی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ میٹنگ میں حکام سے صاف کہا گیا ہے کہ وہ قانون وانتظام کے سوال پر قطعی عدم برداشت کی پالیسی اپنائیں اور کسی طرح کا کوئی سمجھوتہ نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں انتخابات ہونے والے ہیں ، تہوار آنے والے ہیں، یاترائیں ہونے والی ہیں۔ایسے میں کسی طرح کا کوئی فرقہ وارانہ واقعہ نہ ہو، قانون وانتظام کے معاملے پر کسی بھی طرح کا کوئی سوال نہ کھڑا ہو،ہم نے حکام سے قانون وانتظام کے معاملے پر زیرو ٹالرینس کا واضح پیغام دیا ہے۔اکھلیش نے کہا کہ میٹنگ میں حکام سے کہا گیا ہے کہ تھانوں پر عوام سے اچھا سلوک کیا جائے۔تھانے پر دو بنیادی مسائل ہوتے ہیں، ایک، مقدمہ درج نہ ہونا اور دوسرا پولیس کا خراب رویہ ، ڈائل 100نمبر منصوبہ سے آپ کو یہ بنیادی تبدیلی دکھائی دے گی ۔قانون وانتظام کے معاملے میں ریاست کے پسماندہ ہونے سے متعلق سوال پر وزیر اعلی نے کہاکہ میں ہر بار اس بات کو کہتا ہوں کہ قانون وانتظام کے سوال پر مسلسل کام کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ بلند شہر کا واقعہ ہوا، اس میں ہمیں حکام کے خلاف سخت کارروائی کرنی پڑی۔بلیا میں قانون وانتظام کے سوال پر جب دوسری پارٹی نے گڑبڑی کی کوشش کی تو اس معاملہ میں بھی حکام پر کارروائی کی گئی ۔

Share: